ڈبلیو۔ایس۔ مرون

ڈبلیو۔ایس۔ مرون

بے رخی کا مقام

    ترجمہ: شاداب احمد

     

    جب کوئی شے جو ہماری مدد کرتی رہی ہو

    ہماری کافی مدد کر چکے تو

    یہ پرے جا کر بیٹھ رہتی ہے

    ہماری طرف سے بے رخی اختیار کیے

     

    اس کے بعد جب ہم اسے بلاتے ہیں

    ان جوابوں میں سے جو اس نے

    ہمیں عطا کیے ایک نہ ایک

    واپس لے لیتی ہے

     

    اپنے غلط ناموں والے

    دوستوں کے درمیان بیٹھی ہنستی ہے

    جو اس کی ہاں میں ہاں ملائے جاتے ہیں

     

    اگر ہم وہاں ٹھہر جائیں

    تو وہ ہمارا مذاق بناتے ہیں

    جس دوران ہڈیوں کے پگھلنے سے

    ہم چھوٹے ہوتے چلے جاتے ہیں