ڈبلیو۔ایس۔ مرون

ڈبلیو۔ایس۔ مرون

را کھ

    ترجمہ: شاداب احمد

     

    وہ گرجا جنگل کے بیچ

    لکڑی سے بنا تھا

     

    ایمان والوں نے اپنے نام

    دروازوں کے اردگرد کھودے تھے

    ویسے ہی نام جیسے ہمارے ہیں

     

    سپاہیوں نے اسے جلا ڈالا

     

    اگلا گرجا اسی جگہ

    پھر لکڑی سے بنایا گیا

     

    اس کا فرش تارکول سے تیار ہوا

    اور دروازوں کے ارد گرد سیاہ تحریروں میں

    ویسے ہی نام لکھے گئے جیسے ہمارے ہیں

     

    سپاہیوں نے اسے بھی جلا ڈالا

     

    اب ہمارا گرجا وہیں ہے جہاں پہلے دونوں تھے

    یہ راکھ سے بنا ہے

    کوئی چھت ہے نہ دروازے ہیں

    اب کہیں کوئی نہیں کہتا

    کہ یہ ہمارا ہے