وہ کہاں ہے پتہ کیا جائے
-
وہ کہاں ہے پتہ کیا جائے خواب سے رابطہ کیا جائے رائیگانی کے راستوں میں منتخب کونسا کیا جائے اور ناکامیوں کا کرنا کیا تذکرہ جا بجا کیا جائے یہ پرندہ اداس رہتا ہے سامنے آئنہ کیا جائے تیر پھینکو غبار کی جانب دشمنوں کا پتہ کیا جائے پاس آتے نہیں بلانے سے ان غزالوں کا کیا کیا جائے فیصلہ ہے یہ سب درختوں کا دھوپ کا سامنا کیا جائے پوچھتی ہے غنودگی فیصل کیا کِیا جائے، کیا کِیا جائے