بُجھتی آنکھ کی لَو کے پیچھے کانپتی دُنیا
-
بُجھتی آنکھ کی لَو کے پیچھے کانپتی دُنیا شاد رہے یہ خواب سی دُنیا خاک کی دُنیا ڈرتے ڈرتے آتشِ لا معلوم میں رکھا ایک قدم، پھر مڑ کر دیکھا راکھ تھی دنیا آیندہ میں تجھ سا رنگ نہ تجھ سی خوشبو اَے گُلِ رفتہ تیری دُنیا ہے مِری دُنیا میری دُنیا قریہ قریہ گِریہ و ماتَم کِس کی دُنیا رقص کی دُنیا رنگ کی دُنیا خِیرہ و خنداں، کبھی نہ پورا ہونے والے خوابوں کی مَوجوں پر بہتی ڈولتی دُنیا یہ جو اشک رُکا ہے یہ بھی بہ جانے دو بند کرو دروازہ، ہم نے دیکھ لی دُنیا