زمین میری بہن
میں بھگوان بنوں گا دیوی
میں بھی سورج کی طرح پیار کروں گا تجھ سے
میں بھی برسات بنوں گا دیوی
میں بھی پانی کی طرح پیار کروں گا تجھ سے
میں بھی آواز بنوں گا دیوی
میں بھی شاعری کی طرح پیار کروں گا تجھ سے
میں بھی دہقان بنوں گا دیوی
میں بھی بھائی کی طرح پیار کروں گا تجھ سے ...