ہجر کی آہٹ
-
مینہ کی چادر گھسٹ گھسٹ کر پھٹتی جائے چٹک، چٹخ چٹ، چر چر، جھر جھر مینہ کی ٹپ ٹپ بوچھاڑوں سے اوچھاڑوں سے گھائل سینہ۔۔۔ چھت سے اُترے زینہ زینہ۔۔۔ زہری، دلت میگھ۔۔۔ کمینہ! پاک پوتر رامائن کا چوم کے ماتھا دکھ دردوں کا کھولے کھاتہ بسکٹی رنگت والی لڑکی! ہجر کا چھاتا کب تک ہاتھوں میں لے تو کھڑی رہے گی!! مینہہ کی چادر گھٹتی جائے بسکٹی رنگت والی لڑکی ہجر کی آیت رٹتی جائے!