ایسے بھی تصویر کشی کر سکتے تھے
-
ایسے بھی تصویر کشی کر سکتے تھے ہم وہ صورت ان دیکھی کر سکتے تھے موڈ نہیں تھا آپ سے لڑنے کا ورنہ ہم چٹکی میں فوج کھڑی کر سکتے تھے دل اور شیشہ توڑ کے کتنے خوش ہو تم یہ حرکت تو پتھر بھی کر سکتے تھے اس کا جرم محبت تھا اور میرا قتل دنیا والے کسے بری کر سکتے تھے ساری امیدیں تم سے وابستہ تھیں میرا کام تمام تمہی کر سکتے تھے شہر میں ٹہکا تھا اس کے دیوانے کا اس کی باتیں صرف جری کر سکتے تھے میرے دل کا چور پکڑنا مشکل تھا تم تو خیر یہ نیند میں بھی کر سکتے تھے