اجمل نیازی

اجمل نیازی

کون کہتا ہے کہ میں خود کو سزا دیتا نہیں

    کون کہتا ہے کہ میں خود کو سزا دیتا نہیں کوئی بھی گزرے ہوئے کل کو بھلا دیتا نہیں جی رہا ہوں گیلے کاغذ کی طرح بے فائدہ کوئی لکھتا بھی نہیں کوئی جلا دیتا نہیں زندگی میں ایک ہی خط اس نے لکھا تھا مجھے لے کے پھرتا ہوں کوئی پڑھ کر سنا دیتا نہیں غل مچاتی ہیں مرے احساس میں خاموشیاں بول کر اک لفظ کوئی چپ کرا دیتا نہیں پھیل جائے شہرِ بے حس میں کبھی تو سنسنی کوئی اک جھوٹی خبر بھی اب اڑا دیتا نہیں