روش ندیم

روش ندیم

تہہ کر کے کپڑوں والی الماری میں رکھ سکتے ہیں

    آپ نظم کے ساتھ ہنس سکتے ہیں رو سکتے ہیں، ناراض ہو سکتے ہیں اس کو وہ راز بتا سکتے ہیں جو محبوبہ سے بھی چھپالینے چاہئیں آپ نظم کے ساتھ کچھ بھی کر سکتے ہیں وہ آپ سے کوئی سوال نہیں کرے گی صرف ایک بات کا خیال رکھیں اگر آپ اس کے ساتھ ذراسی بھی چالا کی کریں گے تو یہ دوبارہ آپ کو نہیں ملے گی !