جاوید انور

جاوید انور

چوتھا ہو تو چار

    اپنی اپنی گود اپنا اپنا چاند اپنے اپنے آسمان پر اپنا اپنا تخت اپنی اپنی غار سے نکلیں، اپنے اپنے تیر اپنی اپنی کمان میں بھر کر کرنے چلیں شکار چوہے تین بھی ہوں تو ٹھیک ہے، چوتھا ہو تو چار یعنی جسے گمان کھا گئے وہ بھی اپنا یار