دریا تیری یاد بھی دریا
-
تُو گزرا تھا میرے پاس سے یا میں تھوڑی دیر کو تیرے ساتھ چلاتھا تیرے ساتھی موج، بھنور، سیپی، موتی، مچھلی، کشتی، بادل، طوفاں، ملاحوں کے گیت، سمندر، بستی، جنگل، صحرا، چاند، ستارے، سورج، برف، پہاڑ ...... دریار، تُو گزرا تھا میرے پاس سے یا میں تھوڑی دیر کو تیرے ساتھ چلا تھا تیرے ساتھی میرے بھی ساتھی تھے اور میں چلنا سیکھ رہا تھا میں تجھ میں ڈوب چکا ہوں تو جواب مجھ میں بہتا ہے!