سلطان علی کا المیہ
-
لاہور چلو لاہور چلو، لاہور چلو لاہور میں ہے وہ چورن جو ہر وحشت کو کھا جاتا ہے سلطان علی سرسبز دنوں کی ویرانی کا روگ لیے لاہور گئے لاہور کی بات نرالی تھی گدلائی ہوئی تھی دھوپ وہاں کملائی ہوئی ہریالی تھی سڑکوں پہ بلا کی رونق اور سینے میں بلا کا سناٹا سلطان علی کے سپنوں میں اب ویزا تھا امریکہ کا واشنگٹن کے مے خانوں میں سلطان علی کے کانوں میں پنڈ دادن خان کے مچھر اب دن رات گٹار بجاتے ہیں پنڈ دادن خان کی گلیوں میں سلطان علی کو جاننے والا کوئی نہیں