بورخیس

بورخیس

شہرت شعرم

    ترجمہ: شمس الرحمان فاروقی۔ نیر مسعود

     

    آسمان کی کور میری عظمت و شان کا پیمانہ ہے

    مشرق کے کتاب خانے میرے اشعار کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے آپس میں

    نبرد کناں ہیں

    بادشاہان مجھے ڈھونڈ ڈھونڈ کر میرا منہ زر و جواہر سے بھرتے ہیں

    فرشتوں تک کو میرے اشعار زبانی یاد ہیں

    درد اور عزلت میرے آلاتِ فن ہیں

    اے کاش بس یہی ہوتا کہ میں مردہ پیدا ہوا ہوتا