عتیق احمد جیلانی

عتیق احمد جیلانی

صحبتِ ثابت و سیّار سے خوف آتا ہے

    صحبتِ ثابت و سیّار سے خوف آتا ہے اے تماشے! ترے اَسرار سے خوف آتاہے راستے میں تِرے اصرار پہ، سایہ طلبی بیٹھ جاتا ہوں تو دیوار سے خوف آتا ہے ایک مُدّت سے ہوں مامور اِسی حالت پر آج کیا بات ہے بے گار سے خوف آتا ہے یہ نہیں ہے کہ میں انکار نہیں کر سکتا آپ کے سامنے انکار سے خوف آتا ہے میرے احباب سلامت رہیں دائم لیکن صاف کہتا ہوں کہ دو چار سے خوف آتاہے