پانچ بچے ہیں ایک ٹافی ہے
-
پانچ بچے ہیں ایک ٹافی ہے اب مساوات اختلافی ہے دل کا بارِ دِگر لہو ہونا پہلے نقصان کی تلافی ہے جبر کے فیصلے کی فائل میں صبر کا نوٹ اختلافی ہے اپنا منصب صداقتیں لکھنا کارِ نقاد موشگافی ہے اس کا اپنا حریف ٹھہراؤں یہ مری شان کے منافی ہے جس خطا میں خلوص ہو بیدل وہ خطا قابلِ معافی ہے