بیدل حیدری

بیدل حیدری

خوشبوؤں کے سارے پنچھی کھول دے

    خوشبوؤں کے سارے پنچھی کھول دے اے صبا! غنچوں کی مٹھی کھول دے مجھ کو پہنچا دے فرازِ دار پر یا مری گردن سے رسّی کھول دے میَں نے چھو کر پڑھ لیا چہرہ ترا اب مری آنکھوں سے پٹی کھول دے کوربینوں میں مجھے رسوا نہ کر اے خدا! بابِ تجلی کھول دے راہزن بیٹھے ہیں بیدل گھات میں اُونٹ کی گردن سے گھنٹی کھول دے