جسم کے پار کون دیکھے گا
-
جسم کے پار کون دیکھے گا روح کا بار کون دیکھے گا لفظ پھر لفظ ہیں لہو تو نہیں رنگِ گفتار کون دیکھے گا آؤ جی بھر کے روئیں گھر چل کر پسِ دیوار کون دیکھے گا سوچتا ہوں مری گلی میں تجھے آخری بار کون دیکھے گا شہر کا شہر جاں بہ لب ہو جہاں ایک بیمار کون دیکھے گا