مکالمہ
-
’’شاعر تُو نے کہاں سے لیں ایسی آوازیں۔‘‘ ’’خالی گھر کے سناٹے سے۔‘‘ ’’شاعر تجھ کو کیسے آئیں یہ پروازیں۔‘‘ ’’مجھ کو سکھائی ہیں یہ اِک اڑتے سارس نے۔‘‘ ’’شاعر مجھے سنا اک اور سفر کا قصہ۔‘‘ ’’لڑکی، کان لگا سیپی سے۔‘‘ ’’شاعر تیرے ہاتھوں میں یہ چمکتے موتی؟‘‘ ’’لڑکی، یہ تیرے آنسو ہیں میرا قصہ سُن کے تری آنکھوں سے گرے تھے۔‘‘