تلاش
-
جانے ہے یا نہیں وہ اسی شہر میں میں جسے ڈھونڈتا ہوں یہاں چار سُو جس گلی میں ذرا سی خبر بھی ملے اس کی جانب لپکتا ہوں میں شوق سے کیسا گرداں بگولوں کی مانند ہوں کُو بکُو کیسا غایب ہے وہ، سوچتے سوچتے جل رہا ہے لہو آئے گا مرحلہ کب وہ راہِ طلب وہ یہاں ہو نہ ہو اُس کی صورت نظر آئے گی چار سُو