جگر مراد آبادی

جگر مراد آبادی

اب کہان زمانے میں دوسرا جواب ان کا

    اب کہاں زمانے میں دوسرا جواب ان کا فصلِ حسن ہے ان کا، موسمِ شباب ان کا عرضِ شوق پر میری پہلے کچھ عتاب ان کا خاص اک ادا کے ساتھ، اف وہ پھر حجاب ان کا کیا اسی کو کہتے ہیں ربط و ضبطِ حسن و عشق! شوقِ نارسا اپنا، نازِ کامیاب ان کا یوں ہی کھلتے جاتے ہیں حسن و عشق کے اسرار اک نفس سوال اپنا، اک نفس جواب ان کا ضبط کا جنہیں دعویٰ عشق میں رہا اکثر ہم نے حال دیکھا ہے بیشتر خراب ان کا عشق ہی کے ہاتھوں میں کچھ سکت نہیں رہتی ورنہ چیز ہی کیا ہے گوشہ نقاب ان کا