خالدمحمود

خالدمحمود

نیم مردہ آدمی کی نیند

     

    معالج نبض تو ٹٹول سکتا ہے

    خواب نہیں۔۔۔

    جو گھر کی دہلیز پر اِس آس پر چھوڑے گئے

    کہ لوٹنے والا لوٹ کر دیکھے گا،

    مگر،خواب گئے مسافر کا راستا کب ناپتے ہیں،

     

      معالج رگوں میں دوڑتے لہو کی روانی کو جانچ سکتا ہے

    آنکھ میں ٹھہرے پانی کا ذائقہ نہیں،

    کہ وہ میٹھا ہے یا کھاری ہو کر رہ گیا ہے،

     

    بستر پر پڑے نیم مردہ آدمی کی نیند کون ناپے

      اس کی تھکن کا حساب کون رکھے

    اس کے راستوں کی سمتوں کا تعین کون کرے