پھول
مَیں نے اُس کے ہاتھ چھوئے
تو معلوم ہوا
کہ پھول اِس صورت کے بھی ہوتے ہیں
موتیاچمبیلی یا رات کی رانی ……
ہاں!گلاب تو اُس کاچہرہ ہے
اور وہ پھولوں میں سے ایک پھول
زندگی جس سے مہک سی گئی ہے
لیکن پھولوں کی باڑ سے پرے
کوئی بد نظر ہمیشہ کی طرح گھورتا ہے
تو مَیں اُسے
اپنی کانپتی بانہوں میں بھر لیتا ہوں