تمھاری یاد آنے سے پہلے
تمھاری یاد آنے سے پہلے، مَیں
دروازے کے اکھڑے ہوئے تختوں کو جوڑ رہا تھا،
ابھی مجھے، لالٹین میں
مِٹّی کا تیل ڈالنا تھا، اور
کچھ خوابوں کی نیند
آنکھوں میں بھرنی تھی۔
تمھاری یاد، جو
ٹوٹے ہوئے دروازے میں کہیں تھی
وہ، جو لالٹین کے بُجھتے سائے میں کبھی ڈولتی تھی،
میری نیند اڑا کر لے گئی،
تمھارے ملنے سے پیش تر
یہاں، کیا کیا مکمل تھا