سوال
بوسیدہ گھر کے
دروازے پر،
تالا ڈالتے ہوئے مَیں نے سوچا
اِس کا کیا فائدہ؟
اب بچا ہی کیا ہے؟
ایک لالٹین ……!
اِس ڈگمگاتی روشنی کا،
کوئی کیا کرے گا؟
درمیان میں ٹوٹے ہوئے خواب ……!
کسے چاہییں،
کون اٹھائے گا یہ بوجھ،
بھلا اپنی کمر کون دُہری کرتاہے،
اپنے سائے کے پیروں پر کھڑا
مَیں دیر تک یہی سوچتا رہا۔