موسم کا نغمہ
-
آتے جا تے موسم میں چھت پر گرتی بارش کو دل میں رستہ دیتا ہوں دیواروں سے کہتاہوں دامن بھر لو خوشبو سے آنکھیں کھولو راہوں پر آتے جاتے لوگوں پر تکتی جاؤ ہر عالم کھو نہ کہیں جائیں چہرے جوہم کو پیارے لگتے ہیں رنگ برنگی خوشیاں، جو دہلیزوں پر ٹھہری ہیں چومو اُن کی پیشانی مت واپس اُن کو جانے دو کوئی واپس جا کے کب آیا ہے