خالدمحمود

خالدمحمود

کمھارکاخواب

    مَیں نے آسمان اورزمین

    سورج ،چاند ،ستارے

    موسم،رنگ اور ہوا

    گلیاں مکان اور لوگ بنانے چاہے

    مگر گھومتے ہوئے پہیے پر

    میری انگلیاں

    گیلی مِٹّی سے

    صرف ایک صراحی بنا پائی ہیں

    جس کا وجود

    چندسِکّوں سے اَرزاں

    اور من کے بوجھ سے کہیں ہلکا ہے